Friday, September 30, 2022

پارلیمنٹ لاجز میں ساری رات چرس چلتی ہے: سینیٹر کلثوم پروین

پارلیمنٹ لاجز میں ساری رات چرس چلتی ہے: سینیٹر کلثوم پروین
اسلام آباد (92نیوز) رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کے بعد سینیٹر کلثوم پروین نے بھی ارکان پارلیمنٹ پر سنگین الزامات لگا دیے۔ تفصیلات کے مطابق حکمران جماعت کی سینیٹر کلثوم پروین نے الزام لگایا ہے کہ پارلیمنٹ لاجز میں چرس استعمال ہوتی ہے۔ بعض اوقات ارکان کمروں میں بھی منگوا لیتے ہیں‘ ساری رات ہلہ گلہ چلتا رہتا ہے۔ انہوں نے یہ انکشافات قائمہ کمیٹی کے اجلاس کے دورا ن کیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پارلیمنٹ لاجز میں ملازمین بھی کھلے عام چرس پیتے ہیں۔ جب کمرے میں ضرورت ہوتی ہے تو سینیٹرز بھی چرس منگوا لیتے ہیں جبکہ پارلیمنٹ لاجز میں رات بھر ہلہ گلہ جاری رہتا ہے۔ ذرائع کے مطابق پارلیمنٹ لاجز میں اس وقت 361 فلیٹ موجود ہیں جن میں سے 75 سینیٹرز کیلئے ہیں جبکہ 104 زیرتعمیر ہیں۔ خیال رہے کہ اس سے قبل رکن قومی اسمبلی جمشید دستی بھی اراکین قومی اسمبلی اور پارلیمنٹ لاجز میں مقیم سینیٹرز پر منشیات اور شراب کے استعمال کا انکشاف کر چکے ہیں۔