Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

پارلیمنٹ عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کرے ،عدالت

پارلیمنٹ  عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کرے ،عدالت
March 9, 2018

اسلام آباد (92 نیوز) اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے الیکشن ایکٹ 2017 میں ترمیم سے متعلق محفوظ فیصلہ سنا دیا۔
عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ ختم نبوت ہمارے دین کی اساس ہے جس کی حفاظت ہر مسلمان پر لازم ہے۔
عدالتی حکم کے مطابق شناختی کارڈ، برتھ سرٹیفیکیٹس، انتخابی فہرستوں اور پاسپورٹ کی حصول کے لیے مسلم اور غیر مسلم کی مذہبی شناخت کے حوالے سے بیان حلفی لیا جائے اور ساتھ ہی سرکاری، نیم سرکاری اور حساس اداروں میں ملازمت کیلئے بھی بیان حلفی لینے کا حکم جاری کیا گیا۔
مردم شماری اور نادرا کوائف میں شناخت چھپانے والوں کی تعداد خوفناک ہے ۔ عدالت نے نادار اور محکمہ شماریات کے ڈیٹا میں قادیانیوں کے حوالے سے معلومات میں واضح فرق پر تحقیقات کا حکم بھی دیا۔
ہائی کورٹ نے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے پاس سول سروس افسران کی مسلم یا غیر مسلم شناخت کا نہ ہونا ایک المیہ قرار دیا۔
شناخت کا نہ ہونا آئین پاکستان کی روح کے منافی ہے۔