Sunday, October 2, 2022

پارلیمنٹ سے اجازت کے بعد برطانوی طیاروں کی داعش کے ٹھکانوں پر فضائی کارروائی شروع

پارلیمنٹ سے اجازت کے بعد برطانوی طیاروں کی داعش کے ٹھکانوں پر فضائی کارروائی شروع
لندن(ویب ڈیسک)برطانوی پارلیمنٹ کی  جانب سے شام میں شدت پسند تنظیم دولتِ اسلامیہ کے خلاف فضائی حملوں کی اجازت ملنے کے  بعد برطانیہ نے شام میں فضائی کارروائیاں شروع  کردیں۔ تفصیلات کےمطابق برطانوی  وزارتِ دفاع نے تصدیق کی ہے کہ چار برطانوی ٹورنیڈو جنگی طیاروں نے شام میں پہلے فضائی حملے کیے ہیں ۔ وزارت دفاع نے بتایا کہ قبرص میں برطانوی ایئر فورس کے فضائی اڈے سے چار برطانوی ٹورنیڈو جنگی طیاروں نے پرواز کی اور شام میں بمباری کی ہے۔ گذشتہ روز برطانوی دارالعوام نے شدت پسند تنظیم دولتِ اسلامیہ کے خلاف شام میں فضائی کارروائیاں کرنے کا اختیار دے دیا تھا۔ووٹنگ میں 397 ارکان نے شام میں دولت اسلامیہ کے خلاف فضائی کارروائیوں کی حمایت میں ووٹ دیا جبکہ اس کی مخالفت میں 223 ووٹ پڑے تھے۔ ڈیوڈ کیمرون کا کہناہے  کہ ’انھوں نے ملک کو محفوظ رکھنے کے لیے صحیح فیصلہ کیا  ہے۔