پارلیمانی کمیٹی نے خیبرپختونخوا کے نگران وزیراعلیٰ کا معاملہ الیکشن کمیشن بھیج دیا
پشاور (92 نیوز) خیبرپختونخوا کے نگران وزیراعلیٰ کے نام پر اتفاق نہ ہو سکا ۔ پارلیمانی کمیٹی نے نگران وزیراعلیٰ کا معاملہ الیکشن کمیشن بھیج دیا ۔
سپیکر خیبرپختونخوا کی جانب سے بنائی گئی 6 رکنی کمیٹی کا اجلاس خیبرپختونخوا ہاوس اسلام آباد میں منعقد ہوا۔
اجلاس میں وزیر اعلیٰ کی جانب سے حمایت اللہ خان اور اعجاز قریشی جبکہ اپوزیشن لیڈر کی جانب سے دیئے گئے منظور آفریدی اور جسٹس ریٹائرڈ دوست محمد کے ناموں پر غور کیا گیا ۔
اتفاق رائے نہ ہونے کے باعث نام الیکشن کمیشن کو بھیج دیئے گئے۔
اب الیکشن کمیشن ان چار ناموں میں سے دو دن کے اندر کسی ایک کا انتخاب کرے گا ۔