Friday, July 30, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
رجحان

پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کا ان کیمرہ اجلاس ، پارلیمانی جماعتوں کے رہنما کی شرکت

پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کا ان کیمرہ اجلاس ، پارلیمانی جماعتوں کے رہنما کی شرکت
July 1, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کا ان کیمرہ اجلاس ہوا۔ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اور بلاول بھٹو سمیت پارلیمانی جماعتوں کے رہنما اجلاس میں شریک ہوئے۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید بھی موجود تھے۔ عسکری حکام نے سول قیادت کو افغان امن عمل، مقبوضہ کشمیر اور خطے کی صورتحال پر بریفنگ دی۔ وزیراعظم عمران خان اجلاس میں شریک نہیں ہوئے ، شاہ محمود نے نمائندگی کی۔

اجلاس سے قبل صحافیوں سے غیررسمی بات چیت میں پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پہلے ہم افغانستان کی صورت حال سے متعلق مؤقف کو سنیں گے۔ اس کے بعد اس موضوع پر بات کریں گے۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی بولے قومی سلامتی کے امور پر قومی اتفاق رائے ہونا چاہئے ۔ پاکستان کا مفاد ہمیں مقدم ہے ، اسی کو سامنے رکھیں گے۔  

مسلم لیگ نون کے سربراہ میاں شہباز شریف سے پوچھا گیا کہ وہ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں کیا ان پٹ دیں گے؟ جس پر اُن کا کہنا تھا کہ بریفنگ کے بعد ہی دیکھیں گے۔

اجلاس سے قبل اپوزیشن لیڈر شہباز شریف سے بلاول بھٹو اور یوسف رضا گیلانی ، مولانا اسعد محمود اور دیگر نے ملاقات کی۔ شہباز شریف سے اُن کے کزن طارق شفیع کے انتقال پر تعزیت بھی کی۔