پارلیمانی کشمیرکمیٹی ،خارجہ امورکمیٹی کے اجلاس کل ہونگے
![پارلیمانی کشمیرکمیٹی ،خارجہ امورکمیٹی کے اجلاس کل ہونگے](https://urdu.92newshd.tv/wp-content/uploads/2019/08/pakistan-parliament.jpg)
اسلام آباد(ویب ڈیسک )پارلیمانی کشمیر کمیٹی اور قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی خارجہ امور کے مسئلہ کشمیر پر الگ الگ اجلاس کل ہونگے ۔
پارلیمانی کشمیر کمیٹی کے اجلاس میں وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی مقبوضہ کشمیر کی تازہ صورتحال پر بریفنگ دیں گے اور آئندہ کے اقدامات کے بارے میں مشاورت کرینگے ۔
اسی روز وزارت خارجہ میں قائمہ کمیٹی خارجہ امور کا اجلاس بھی ہو گا۔ یہ اجلاس بھی مسئلہ کشمیرپرمشاورت کے سلسلے میں طلب کیا گیا ہے ۔
اجلاس میں مسئلہ کشمیر کو مزید اجاگر کرنے اور مختلف فورمز پر اس معاملے کو اٹھانے کے سلسلے میں مشاورت ہو گی۔