Monday, October 3, 2022

پارا چنار، طوری مارکیٹ کے قریب دھماکہ، 17 افراد زخمی

پارا چنار، طوری مارکیٹ کے قریب دھماکہ، 17 افراد زخمی
پارا چنار (92 نیوز) پارا چنار کی طوری مارکیٹ کے قریب دھماکے میں 17 افراد زخمی ہوگئے۔ ملک دشمنوں کا گھناؤنا وار، ابتدائی تحقیقات کے مطابق پارا چنار کی طوری مارکیٹ کے قریب ڈبل روڈ پر دھماکہ پہلے سے نصب بارودی مواد سے کیا گیا۔ دھماکے کے نتیجے میں 17 افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔ سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ دھماکے کی جگہ کے قرب وجوار میں پہلے بھی 2 دھماکے ہوئے تھے۔