Saturday, January 22, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

پاراچنار: کمرے میں گیس بھرنے سے دولہا اور دلہن دم توڑ گئے

پاراچنار: کمرے میں گیس بھرنے سے دولہا اور دلہن دم توڑ گئے
December 18, 2016

پاراچنار (92نیوز) پاراچنار میں شادی کی خوشیوں بھرا گھر اچانک ماتم کدے میں بدل گیا۔ کمرے میں گیس بھر جانے سے دولہا دلہن جاں بحق ہو گئے۔ جاں بحق جوڑے کی گزشتہ روز شادی ہوئی تھی۔ تفصیلات کے مطابق پاراچنار کے ایک گھر میں شادی کی خوشیاں اچانک سوگ میں بدل گئیں اور شہنائیوں کی آوازیں نوحوں کی صداؤں میں تبدیل ہو گئیں۔

ڈنڈر روڈ کے علاقے کے ایک گھر کے کمرے میں رات کے وقت شدید سردی کے باعث گیس ہیٹر جلایا گیا تھا لیکن لیکیج کے باعث گیس بھر گئی۔ گیس بھرنے کے باعث کمرے میں سوئے دولہا دلہن جاں بحق ہو گئے۔

جوڑے کی شادی گزشتہ روز ہی ہوئی تھی۔ واقعے کے بعد مبارکباد دینے کے لیے آنے والے لوگ تعزیت اور افسوس کرتے رہے۔ نوبیاہتا جوڑے کے جنازے اٹھنے پر علاقے میں کہرام برپا ہوگیا۔ جاں بحق جوڑے کو ان کے آبائی قبرستان بوڑ میں سپرد خاک کردیا گیا۔