Saturday, July 27, 2024

پابندی کے باوجود جماعت اسلامی کی طرف سے راولپنڈی میں تقریب کا اہتمام

پابندی کے باوجود جماعت اسلامی کی طرف سے راولپنڈی میں تقریب کا اہتمام
March 19, 2020
 راولپنڈی (92 نیوز) پابندی کے باوجود جماعت اسلامی کی طرف سے راولپنڈی میں تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ راولپنڈی انتظامیہ نے امیر جماعت اسلامی کو تقریب سے روک دیا۔ جماعت اسلامی کی جانب سے راولپنڈی میں شہریوں کو ماسک و دیگر اشیاء دینے پر اکٹھا کرنے کی کوشش کی گئی تو دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر پولیس نے مداخلت کرکے تقریب کو رکوا دیا۔ جماعتِ اسلامی نے سرسید چوک کی بجائے مودودی بلڈنگ میں پریس کانفرنس   کی  اور ایک بار پھر بڑی تعداد میں لوگ اکھٹے کر لئے جس پر شہریوں کو کورونا کے حوالے سے بہت تشویش بھی ہوئی۔ 92 نیوز  نے نقطہ اٹھایا تو امیر جماعت اسلامی  بات   گول مول  کر گئے۔ پریس کانفرنس کے بعد ماسک تقسیم کرنے کے دوران ایک بار پھر حکومتی احکامات کی دھجیاں اڑا دی گئیں اور بڑی تعداد میں لوگ ماسک کی چھینا جھپٹی پر لگے رہے۔ جماعت اسلامی کی جانب سے کورونا وائرس کے سبب بنے والی صورتحال پر ایسے اجتماع کر کے عوام کو خطرات میں ڈالنا اور پھر انکی نفی بھی کرنا سمجھ سے بالا تر رہا۔