Sunday, December 4, 2022

پابندی کے باوجود اسلام آباد کی فضاوں میں پتنگوں کے پیچےاورہلہ گلہ جاری رہا

پابندی کے باوجود اسلام آباد کی فضاوں میں پتنگوں کے پیچےاورہلہ گلہ جاری رہا
اسلام آباد(92نیوز)پابندی کے باوجود اسلام آباد کی فضاؤں میں پتنگوں کے پیچے بو کاٹا کی صدائیں بلند ہوئیں تو پولیس اور منچلوں  میں پڑ گیا میچ کسی کو پولیس نے دبوچ لیا تو کوئی ہوگیا فرار۔ تفصیلات کےمطابق  وفاقی دارالحکومت کے ایف نائن پارک میں بسنت میلہ سجا تو شہری سنڈے کو فن ڈے بنانے چلے آئے سب کچھ ٹهیک تها مگر پهر آسمان میں رنگ برنگی پتنگیں اڑتی نظر آئیں اور یہیں پر ہوئی پولیس کی دبنگ انٹری۔ کوئی پولیس کے ہتهے چڑها تو کوئی بهاگ نکلا یوں ہنسی خوشی شروع ہونے والا کهیل بهاگم بهاگ پر ختم ہوا۔