Wednesday, December 8, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پابندی وقت جج کی نمایاں خوبی !!! عدالتوں کے بجائے چیمبرز میں بیٹھے رہنا تکلیف دہ ہے : چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ

پابندی وقت جج کی نمایاں خوبی !!! عدالتوں کے بجائے چیمبرز میں بیٹھے رہنا تکلیف دہ ہے : چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ
August 30, 2015
لاہور (92نیوز) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس منظور احمد ملک نے کہا ہے کہ عدالتوں میں فیصلے لیٹ ہونے کا احساس ہے، نظام کو بہتر کرنے کی بھرپور کوشش کی ہے اور اس میں کافی حد تک کامیابی بھی ملی ہے۔ لاہور میں پنجاب جوڈیشل اکیڈمی میں صوبے بھر کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز، سینئر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز اور سینئر سول ججز سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس کا کہنا تھا جوڈیشل افسران کا زیادہ وقت چیمبرز میں بیٹھے رہنا اور عدالتوں میں لیٹ آنا میرے لئے بہت تکلیف دہ بات ہے، وقت کی پابندی کرنا اور خوش لباس ہونا ججز کی نمایاں خوبیوں میں سے ہیں۔ فاضل چیف جسٹس نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج صاحبان کو ہدایت کی کہ وہ ویجیلنس کے عمل کو موثر بنائیں تاکہ عوامی شکایات کو دور کیا جا سکے۔ صوبہ بھر کے کم از کم 25 اضلاع میں 2012 تک کے تمام زیر التواءمقدمات نمٹائے جاچکے ہیں۔ چیف جسٹس نے کہا کہ ہم بادشاہ نہیں، ہم منصف ہیں اس لئے کسی خوف و خطر کے بغیر فیصلے کریں۔ انہوں نے کہا کہ کام کرنے والے جج صاحبان کی کارکردگی کو سراہتے ہیں جبکہ کام نہ کرنے والوں کا احتساب ہوگا، انہیں عدالتی نظام میں نہیں رہنے دیا جائے گا۔