Monday, December 6, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پابندی ختم !!! یاسر شاہ پر انٹرنیشنل کرکٹ کے دروازے کھل گئے

پابندی ختم !!! یاسر شاہ پر انٹرنیشنل کرکٹ کے دروازے کھل گئے
March 26, 2016
لاہور (92نیوز) پاکستانی لیگ سپنر یاسر شاہ پر آئی سی سی کی جانب سے ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے پر عائد کی جانے والی پابندی ختم ہو گئی۔ وہ 27 مارچ سے انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے کے اہل ہو جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق یاسر شاہ کو انگلینڈ کے خلاف 13 نومبر کو ابوظہبی میں کھیلے جانے والے ایک روزہ میچ کے دوران لیے گئے ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے پر 6 ماہ کی پابندی لگ گئی تھی۔ یاسر شاہ اور پی سی بی کی سزا کم کرنے کی اپیل کو منظور کرتے ہوئے آئی سی سی نے سزا تین ماہ کر دی تھی۔ پی سی بی کے ذرائع نے کنفرم کیا ہے کہ یاسر شاہ کو قومی ٹیم کا حصہ بنانے کیلئے خصوصی ٹریننگ سیشن سے گزارا جائے گا۔ یہ بھی امکا ن ظاہر کیا جا رہا ہے کہ یاسر شاہ کو افغانستان کرکٹ ٹیم کے متوقع دورہ پاکستان کے دوران اے ٹیم کا حصہ بنایا جائے گا تاکہ دورہ انگلینڈ سے پہلے انہیں واپس فارم میں لایا جا سکے۔