Thursday, September 19, 2024

پابندیوں کیخلاف ہمیشہ صحافیوں کیساتھ کھڑے ہونگے، چودھری پرویز الہٰی

پابندیوں کیخلاف ہمیشہ صحافیوں کیساتھ کھڑے ہونگے، چودھری پرویز الہٰی
July 9, 2021

لاہور (92 نیوز) اسپیکر پنجاب اسمبلی سے لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری کی قیادت میں صحافیوں کے وفد نے ملاقات کی، چودھری پرویز الہٰی نے یقین دہانی کرائی کہ پابندیوں کے خلاف وہ ہمیشہ صحافیوں کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالہٰی سے صحافیوں کے وفد کی ملاقات کے موقع پر سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی بھی موجود تھے۔

اسپیکرچودھری پرویزالہٰی کا کہنا تھا کہ آزادی صحافت پر مکمل یقین رکھتے ہیں، اظہار رائے پر قد غن لگانے والوں کے خلاف ہمیشہ صحافیوں کے شانہ بشانہ رہا ہوں۔ آئندہ بھی آزادی صحافت کے تحفظ کیلئے مجھے صف اول میں کھڑا پائیں گے۔

اسپیکر نے وفد کو یقین دہانی کرائی کہ صحافیوں پر پابندی نہیں لگے گی اور اس ضمن میں ترمیمی بل پنجاب اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔