Friday, September 20, 2024

پائلٹوں کی ہڑتال کے باعث 50پروازیں منسوخ !!! دو روز میں 40کروڑ سے زائد کا نقصان

پائلٹوں کی ہڑتال کے باعث 50پروازیں منسوخ !!! دو روز میں 40کروڑ سے زائد کا نقصان
October 3, 2015
کراچی (92نیوز) پی آئی اے انتظامیہ اور پائلٹوں کی لڑائی کی وجہ سے مسافر رل گئے۔ دو روز میں قومی ایئر لائنز کی پچاس پروازیں منسوخ ہو چکیں۔ مسافروں کا کہنا ہے کہ انہیں پرواز منسوخ ہونے کی پیشگی اطلاع تک نہیں دی جاتی۔ تفصیلات کے مطابق دو پائلٹوں کے لائسنسوں کی معطلی پر قومی ہوا بازوں کی تنظیم کی غیرعلانیہ ہڑتال جاری ہے۔ پی آئی اے اور پالپا کے درمیان محاذ آرائی زوروں پر پہنچ چکی ہے۔ دو روز میں اندرون اور بیرون ملک پچاس پروازیں منسوخ ہوچکی ہیں۔ پی آئی اے کی ادارہ جاتی لڑائی نے مسافروں کو اذیت میں ڈال دیا ہے۔ ایئرپورٹ پر کہیں مسافر پریشان ہیں تو کہیں ان کو لینے کے لیے آنے والے۔ مسافروں کا شکوہ ہے کہ انہیں انتظامیہ کی جانب سے کوئی پیشگی اطلاع نہیں دی جاتی۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت پی آئی اے کی ادارہ جاتی لڑائی ختم کرائے کیونکہ اس لڑائی میں نقصان عوام کا ہی ہورہا ہے۔