پائلٹس کی ہڑتال کے باعث دس فیصد پروازوں کا شیڈول متاثر ہوا : چیئرمین پی آئی اے
اسلام آباد(92نیوز)چیئرمین پی آئی اے ناصرجعفرکا کہنا ہے کہ پائلٹس کی ہڑتال کے باعث دس فیصد پروازوں کا شیڈول متاثر ہوا ہے جس سے خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان ہوچکاہے جبکہ حکومت کواب پلان بی کا فیصلہ کرنا ہوگا اورپی آئی اے کی نجکاری تیزی سے کرنی ہے۔
تفصیلات کےمطابق پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کے چیئرمین ناصر جعفر نے اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پائلٹس ایسوسی ایشن نے تنخواہوں میں سو فیصد اضافے کا مطالبہ کیا ہے جبکہ احتجاج کی وجہ سے دس فیصد پروازوں کا شیڈول متاثر ہورہا ہے پلان بی کا فیصلہ حکومت کو کرنا ہوگا۔
چیئرمین پی آئی اے کا کہنا ہے کہ قومی ایئرلائن کی نجکاری کا عمل تیزی سے جاری ہے، جسکے لئے نجکاری کمیشن کو تمام معلومات فراہم کردی گئی ہیں۔
چیئرمین پی آئی اے نے کہا کہ سول ایوی ایشن اتھارٹی سے پوچھا جائے کہ دو پائلٹس کو کیوں معطل کیا، پائلٹس کی ہڑتال کی وجہ سے خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان ہوچکا ہےان حالات میں تنخواہوں میں اضافے کا مطالبہ نامناسب ہے۔