Saturday, July 27, 2024

پائلٹس کی نمائندہ تنظیم پالپا نے ہوا بازوں کو پروازیں آپریٹ کرنے سے روک دیا

پائلٹس کی نمائندہ تنظیم پالپا نے ہوا بازوں کو پروازیں آپریٹ کرنے سے روک دیا
April 5, 2020
 راولپنڈی (92 نیوز) پائلٹس کی نمائندہ تنظیم پالپا نے ہوا بازوں کو پروازیں آپریٹ کرنے سے روک دیا۔ پالپا نے سیفٹی ایشوز کے پیش نظر پائلٹس کو جہاز اڑانے سے منع کر دیا۔ قومی ایئرلائن کے تمام پائلٹس کو جہاز نہ اڑانے کا مراسلہ بھی جاری کر دیا گیا۔ پالپا کے سیکرٹری جنرل کی جانب سے جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر پاکستانیوں کو واپس لانے کیلئے پروازیں چلائی گئیں لیکن حکومت نے ہماری صحت بارے خیال نہیں رکھا۔ عملے کی صحت اور تحفظ اولین ترجیح قرار دیتے ہوئے پالپا کے سیکرٹری جنرل نے واضح کیا کہ انکی تنظیم پائلیٹس کی حفاظت اور تحفظ پر سمجھوتہ نہیں کرے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حال میں ہی بیرون ملک جانے والی پرواز جب واپس کراچی ائیرپورٹ پہنچی تو حکومت سندھ کے پائلیٹس کو قرنطینہ میں رکھنے کی تجویز دی جس پر پالپا نے سخت ردعمل دیا اور اب جہاز اڑانے سے منع کر دیا۔ پالپا کا موقف ہے جب پائلٹس جہاز سے اترے ہی نہیں تو کورانٹئن کرنے کا کوئی جواز نہیں۔