Friday, October 22, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ٹی20رینکنگ : پاکستانی اوپنرمختاراحمد 199 درجےترقی سے25ویں پوزیشن پرپہنچ گئے

ٹی20رینکنگ : پاکستانی اوپنرمختاراحمد 199 درجےترقی سے25ویں پوزیشن پرپہنچ گئے
May 26, 2015
لاہور(سپورٹس ڈیسک) زمبابوے سے سیریز جتانے والے مختار احمد ٹی ٹوینٹی رینکنگ میں لمبی چھلانگ لگا کر پچیسویں پوزیشن پر آ گئے جبکہ پاکستان سے سیریز ہارنا بھی زمبابوے کے کھلاڑیوں کے لیے نعمت بن گیا ،مہمان ٹیم کے چھ کھلاڑیوں کی آئی سی سی رینکنگ میں ترقی ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق  مختار احمد نے زمبابوے کے خلاف عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کر کے جہاں پلیئر آف دی میچ اور سیریز کے اعزازات اپنے نام کیے وہاں آئی سی سی کی ٹی ٹوینٹی رینکنگ میں بھی ایک دو نہیں، پورے ایک سو ننانوے درجے ترقی کرتے ہوئے پچیسویں پوزیشن حاصل کر لی۔ پاکستان سے شکست کا سب سے زیادہ فائدہ زمبابوے کے اوپنر ہملٹن ماساکازا کو ہوا جو اپنی عمدہ بلے بازی کی بدولت چار درجے ترقی کے ساتھ ٹاپ ٹین میں شامل ہو گئے۔ دیگر کھلاڑیوں میں کپتان ایلٹن چگمبورا، شان ولیمز، ووسی سبانڈا، کرسٹوفر امپوفو اور سکندر رضا شامل ہیں جن کی پوزیشنز میں آٹھ سے اکیس درجے تک ترقی ہوئی ہے۔ پاکستان کے شعیب ملک کی پوزیشن بھی بہتر ہوئی ہے۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔