Friday, September 30, 2022

ٹی10لیگ کے سیمی فائنل اور فائنل آج کھیلے جائیں گے

ٹی10لیگ کے سیمی فائنل اور فائنل آج کھیلے جائیں گے

شارجہ (92 نیوز) ٹی ٹین لیگ کے سیمی فائنل اور فائنل آج کھیلے جائیں گے، پہلے سیمی فائنل میں 92 نیوز کی ٹیم پنجابی لیجنڈز کو پختونز کا کڑا چیلنج درپیش ہوگا، دوسرا سیمی فائنل کیرالا کنگز اور مراٹھا عریبینز کے درمیان ہو گا۔

پہلے سیمی فائنل میں پنجابی لیجنڈز کی ٹیم ایونٹ میں اب تک ناقابل شکست رہنے والی پختونز ٹیم سے ٹکرائے گی ،دونوں ٹیموں کے پاس آج غلطی کی کوئی گنجائش نہیں۔  

پلے آف مرحلے میں بہتر رن ریٹ کی وجہ سے پنجابی لیجنڈز کی ٹیم نے فائنل فور مرحلے کا ٹکٹ کٹوایا،دوسرے سیمی فائنل میں کیرالا کنگز اور مراٹھا عریبینز میں زور کا جوڑ پڑے گا۔  

پنجابی لیجنڈز کے مداح پر امید ہیں کہ آج مصباح الحق کی قیادت میں پنجابی لیجنڈز کی ٹیم فتح کا جھنڈا گاڑھے گی اور تیز ترین کرکٹ کا پہلا ٹائٹل اپنے نام کرنے میں کامیاب ہو جائے گی۔