Saturday, November 26, 2022

ٹی 20 کھلاڑیوں کی نئی رینکنگ جاری

ٹی 20 کھلاڑیوں کی نئی رینکنگ جاری

دبئی ( 92  نیوز ) آئی سی سی نے ٹی 20 کھلاڑیوں کی نئی رینکنگ جاری کر دی ۔  بلے بازوں میں نیوزی لینڈ کے کولن منرو نے پہلی پوزیشن پر قبضہ جما لیا ۔

آئی سی سی نے کھلاڑیوں کی نئی ٹی 20 رینکنگ جاری کر دی  ۔ بلے بازوں اور بولرز  کی فہرست میں نیوزی  لینڈ کے کھلاڑی چھا گئے  ۔

ویسٹ انڈیز کیخلاف شاندار سنچری داغنے والے کیویز اوپننگ بلے باز کولن منرو نے پہلی پوزیشن پر قبضہ جما لیا  ۔ آسٹریلیا کے ایرون فنچ دوسرے جبکہ  بھارت کے ویرات کوہلی تیسرے نمبر پر موجود ہیں ۔

بولرز کی فہرست میں بھی کیویز کے اشسودھی پہلے نمبر پر آگئے  ، پاکستان کے عماد وسیم ایک درجے تنز لی کے بعد دوسرے نمبر پر چلے گئے  ۔  افغانستان کے راشد خان تیسری پوزیشن پر موجود ہیں ۔

آل راؤنڈرز میں  بنگلہ دیش کے شکیب الحسن پہلے ،آسٹریلیا کےگلین میکسویل دوسرے ،افغانستان کے محمد نبی تیسرے نمبر پر موجود ہیں ۔