Tuesday, August 3, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
رجحان

ٹی 20 کرکٹ ورلڈ کپ گروپس تشکیل، پاکستان اور بھارت گروپ ٹو میں شامل

ٹی 20 کرکٹ ورلڈ کپ گروپس تشکیل، پاکستان اور بھارت گروپ ٹو میں شامل
July 16, 2021

دبئی (92 نیوز) ٹی 20 کرکٹ ورلڈ کپ کے لیے آئی سی سی نے گروپس تشکیل دے دیئے، روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں گروپ ٹو میں شامل ہیں۔

میگا ایونٹ کے سپر 12 مرحلے کے لیے دو گروپس بنائے گئے ہیں، ہر گروپ میں چھ ٹیمیں شامل ہوں گی۔ ٹاپ آٹھ ٹیموں میں سے چار، چار ٹیموں کو دو گروپس میں تقسیم کیا گیا۔

گروپ ون میں انگلینڈ، آسٹریلیا، جنوبی افریقہ اور ویسٹ انڈیز شامل ہیں جبکہ گروپ ٹو میں پاکستان، بھارت، نیوزی لینڈ، اور افغانستان کی ٹیمیں شامل ہیں۔ دو ٹیمیں کوالیفائر ہوں گی۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 14 اکتوبر سے 17 نومبرتک یو اے ای میں کھیلا جائے گا۔

واضح رہے کہ آئی سی سی کی جانب سے ٹی 20 کرکٹ ورلڈ کپ ورلڈکپ کا وینیو کورونا وائرس کے سبب بھارت سے یو اے ای منتقل کیا گیا ہے۔