Friday, January 28, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

ٹی 20 ٹرائی سیریز، آسٹریلیا نے انگلینڈ کو شکست دے دی

ٹی 20 ٹرائی سیریز، آسٹریلیا نے انگلینڈ کو شکست دے دی
February 10, 2018

سڈنی ( 92 نیوز ) ٹی 20 ٹرائی سیریز میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی ۔ کینگروز کی جانب سے گلین میکسویل 39رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے۔

آسٹریلیا میں جاری ٹرائی ٹی20 سیریز کے تیسر ے میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ انگلش ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 137رنز بنائے۔

مہمان ٹیم کی جانب سے کپتان جوز بٹلر نے 46رنز بنائے،کینگروز کی جانب سے کین رچرڈسن نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا،ہدف کے تعاقب میں میزبان ٹیم نے 3 وکٹوں پر اسکور پورا کر لیا۔

آسٹریلیا کے گلین میکسویل نے 39رنز کی شاندار اننگز کھیلی،کینگروز پوائنٹ ٹیبل پر ٹاپ پوزیشن پر ہیں۔