Friday, December 3, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ٹی 20 ورلڈ کپ، افغانستان نے اسکاٹ لینڈ کو 130رنز کے مارجن سے شکست دیدی

ٹی 20 ورلڈ کپ، افغانستان نے اسکاٹ لینڈ کو 130رنز کے مارجن سے شکست دیدی
October 25, 2021 --- ویب ڈیسک

دبئی (92 نیوز) ٹی 20 ورلڈ کپ میں افغانستان نے اسکاٹ لینڈ کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 130 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دیدی۔

افغانستان نے اسکاٹ لینڈ کو جیت کے لئے 191رنز کا بڑا ہدف دیا لیکن پوری اسکاٹش ٹیم محض 60 رنز ہی بنا پائی۔

افغانستان نے 4 وکٹ کے نقصان پر 190 رنز اسکور کیئے۔ نجیب اللہ نے 69 رنز اسکور کیئے۔ زازازئی نے 44 رنز اور رحمان اللہ نے 46 رنز اسکور کیئے۔