Tuesday, December 7, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ٹی 20 رینکنگ میں قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کی دو درجے تنزلی

ٹی 20 رینکنگ میں قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کی دو درجے تنزلی
February 15, 2021

دبئی (92 نیوز) ٹی 20 رینکنگ میں قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کی دو درجے تنزلی ہو گئی۔ دوسری سے چوتھی پوزیشن پر چلے گئے۔

پاک جنوبی افریقہ  کے اختتام پر نئی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری کر دی گئی۔ قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی دو درجے  تنزلی ہوئی اور وہ دوسری سے چوتھی پوزیشن پر چلے گئے۔ دوسری جانب جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میں شاندار پرفارمنس دکھانے والے  محمد رضوان 116 درجے ترقی پا کر 42 واں نمبر پر آ گئے ۔ بلے بازوں میں انگلینڈ کے  ڈیوڈملان کی پہلی  اور بھارت کے لوکیش راہول کی دوسری پوزیشن ہے۔

ٹاپ ٹین باؤلرز میں کوئی پاکستانی کھلاڑی جگہ نہ بنا سکا۔ افغانستان کے راشد خان کی پہلی اور جنوبی افریقہ  کے اسپنر تبریز شمسی  تین درجے ترقی پا کر دوسرے نمبر پر آگئے۔

آل راؤنڈرز میں افغانستان کے محمد نبی  ٹاپ پوزیشن پر  موجود ہیں ۔ ٹاپ ٹین آل راؤنڈرز میں  بھی کوئی پاکستانی کھلاڑی شامل نہیں۔ ٹیم رینکنگ میں  انگلینڈ پہلے، آسٹریلیا دوسرے جبکہ قومی ٹیم  چوتھے نمبر پر ہے۔