Thursday, January 27, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

ٹی 20 اور ون ڈے ٹیم کو ٹاپ تھری میں لانا ہدف ہے ، بابر اعظم

ٹی 20 اور ون ڈے ٹیم کو ٹاپ تھری میں لانا ہدف ہے ، بابر اعظم
May 18, 2020

لاہور ( 92 نیوز) قومی ون ڈے اور ٹی 20 ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ویڈیو لنک کانفرنس میں کہا کہ ٹی 20 اور و ڈے ٹیم کو ٹاپ تھری میں لانا ہدف ہے ۔

ویڈیو لنک کانفرنس میں بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ٹی 20 کے بعد ون ڈے کپتان بنانے پر پی سی بی کا شکر گزار ہوں ، دونوں ٹیموں  کو ٹاپ تھری میں لانا ہدف ہے، میں انڈر 19 سے کپتانی کرتا ہوا آرہا ہوں اس لئے کپتانی نئی چیز نہیں ، پی سی بی دورہ انگلینڈ کے لئے ابتدائی تیاریاں کررہاہے ، کھلاڑیوں اور آفیشلز کی صحت و تندرستی بورڈ کی پہلی تر جیح ہے ۔

 بابر اعظم کا کہنا تھا کہ چیف ایگزیکٹیو وسیم خان اور ہیڈ کوچ مصباح الحق نے فون پر ون ڈے کپتان بنانے کی خبر دی  ، میں سمجھتا ہوں کہ چیلنج قبول کرنا چاہئے  ،  ویرات کوہلی سے موازنہ کیے جانے کا کوئی دباؤ نہیں ہے  ، کوہلی کے کھیلنے کا اپنا انداز ہے اور میرا اپنا انداز ہے ، کرکٹ کھیل رہا ہوں اور کپتان کے طور پر چیزیں سیکھ رہاہوں ۔

ان کا کہنا تھا کہ موجودہ صورت حال میں کرکٹ کے حوالے سے آئی سی سی جو ایس او پیز بنائے گا اس پر عمل کریں گے ، کپتان میں آپ اچھا بھی کرتے ہیں تو اور غلطی  بھی کرتے ہیں ، بیٹنگ پر کپتانی کا کوئی دباؤ نہیں ، ایک وقت میں ایک چیز پر فوکس کرتاہوں بیٹنگ کے وقت بیٹنگ کا سوچتا ہوں ، میں چاہوں گا کہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ اپنے وقت پر ہو۔

کپتان قومی ون ڈے اور ٹی 20 ٹیم کا کہنا تھا کہ  دورہ انگلینڈ آسان ثابت نہیں ہو گا ،  بہت سی چیزیں اور قوانین تبدیل ہوں گے ، ان کے ساتھ ایڈجسٹ کرنا مشکل ہوگا ، کوشش کریں گے کہ جلد سے جلد خود کو ایڈجسٹ کریں ، تمام کھلاڑی فٹنس پر توجہ دے رہے ہیں اور فٹنس ٹیسٹ بھی ہوئے ہیں ۔