Monday, November 29, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ٹی 20ورلڈ کپ 2016: اسکاٹ لیںڈ،ہانگ کانگ،آئرلینڈ،ہالینڈ،عمان اور افغانستان نے کوالیفائی کر لیا

ٹی 20ورلڈ کپ 2016: اسکاٹ لیںڈ،ہانگ کانگ،آئرلینڈ،ہالینڈ،عمان اور افغانستان نے کوالیفائی کر لیا
July 24, 2015
ڈبلن(سپورٹس ڈیسک)ٹی 20ورلڈ کپ 2016کیلئے اسکاٹ لینڈ، ہانگ کانگ، آئرلینڈ، ہالینڈ، عمان اور افغانستان نے کوالیفائی کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کا کوالیفائنگ راؤنڈ اسکاٹ لینڈ اور آئرلینڈ میں جاری ہے تاہم میگا ایونٹ میں جگہ بنانے والی چھے ایسوسی ایٹ ٹیموں کا فیصلہ پہلے ہی ہو گیا ہے، ورلڈ ٹی ٹوئنٹی دو ہزار سولہ میں دس فل ممبرز سمیت سولہ ٹیمیں حصہ لیں گی۔ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کوالیفائرز میں اچھی کارکردگی دکھاتے ہوئے اسکاٹ لینڈ، ہانگ کانگ، آئرلینڈ، ہالینڈ، عمان اور افغانستان نے کوالیفائی کر لیا۔ کوالیفائنگ راؤنڈ میں چودہ ٹیمیں شریک ہیں جنہیں دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے, گروپ اے سے آئرلینڈ اور ہانگ کانگ کی ٹیمیں سیمی فائنل میں پہنچ چکی ہیں گروپ بی سے اسکاٹ لینڈ اور ہالینڈ نے سیمی فائنل میں جگہ بنائی ہے، اسی گروپ سے افغانستان اور عمان کی ٹیمیں پانچویں پوزیشن کا میچ کھیلیں گی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی آئندہ سال گیارہ مارچ سے تین اپریل تک بھارت میں ہو گا، پاکستان سمیت سولہ ٹیمیں میدان میں اتریں گی۔