Sunday, September 25, 2022

ٹی 20سہ ملکی سیریز کا آغاز آج سے زمبابوے میں ہوگا

ٹی 20سہ ملکی سیریز کا آغاز آج سے زمبابوے میں ہوگا
ہرارے ( 92 نیوز) سہ ملکی ٹی 20 سیریز کا آغاز آج سے  زمبابوے میں ہوگا،  سیریز میں پاکستان ، زمبابوے  اور آسٹریلیا کی ٹیمیں شامل ہیں ۔ کل پہلے میچ میں  گرین شرٹس میزبان زمبابوے کے مقابلے پر میدان میں اتریں گے ،  کپتان سرفراز احمد ایونٹ کے فاتحانہ آغاز کیلئے پر عزم ہیں ۔ کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ سیریز میں مثبت کھیل پیش کریں گے ، پاکستان ٹیم میں نوجوان اور سینئرز کھلاڑیوں کا اچھا کمبی نیشن ہے ۔ ٹورنامنٹ میں ہر ٹیم چار ،چار میچز کھیلے گی ،ٹاپ ٹو ٹیمیں 8 جولائی کو فیصلہ کن معرکے میں مدمقابل ہوں گی۔