Tuesday, December 6, 2022

ٹی 20رینکنگ ،بلے بازوں میں بابراعظم پہلی،باؤلرز میں شاداب خان کی دوسری پوزیشن

ٹی 20رینکنگ ،بلے بازوں میں بابراعظم پہلی،باؤلرز میں شاداب خان کی دوسری پوزیشن
دبئی ( 92 نیوز ) آئی سی سی نے  نئی ٹی 20 رینکنگ جاری کر دی ، پاکستانی کھلاڑیوں کو آسٹریلیا کے خلاف اچھی پرفارمنس دکھانے کا انعام مل گیا ،نئی رینکنگ کے مطابق  آسٹریلیا کیخلاف ٹی 20 سیریز میں دو  نصف سنچریاں بنانے والے بابر اعظم  بلے بازوں میں پہلے نمبر پر آگئے ،آسٹریلیا کے ایرون فنچ دوسرے ،بھارت کے لوکیش راہول تیسرے نمبر پر موجود ہیں ۔ باؤلرز میں  افغانستان کے راشد خان پہلے،پاکستان کے شاداب خان  دوسرے،نیوزی لینڈ کے سودھی تیسری پوزیشن پر براجمان ہیں ۔ دومیچز میں مین آف دی میچ کا ایوارڈ حاصل کرنے والے عمادوسیم  دسویں نمبر پر آ گئے  ، آل راؤنڈرز میں  آسٹریلیا کے گلین میکسویل پہلے ،افغان ٹیم کے محمد نبی دوسرے ،بنگلہ دیش کے شکیب الحسن تیسرے نمبر پر موجود ہیں ۔ ٹی 20 ٹیم رینکنگ  میں پاکستانی ٹیم کا پہلی پوزیشن پر قبضہ برقرا ر ہے ،انڈیا کی ٹیم دوسری ،آسٹریلیا کی ٹیم تیسری پوزیشن پر موجودہے۔