Wednesday, February 1, 2023

ٹی 20رینکنگ،بلے بازوں میں بابراعظم کی پہلی پوزیشن برقرار

ٹی 20رینکنگ،بلے بازوں میں بابراعظم کی پہلی پوزیشن برقرار
دبئی ( 92 نیوز) آئی سی سی نے کھلاڑیوں کی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری کردی، بلے بازوں میں بابراعظم  پہلی پوزیشن پر برقرار ہیں ۔ باؤلرز میں  افغانستان کے راشد خان پہلے اور پاکستان کے شاداب خان دوسرے نمبر پر ،  فہیم اشرف کی آٹھویں اور عماد وسیم کی نویں پوزیشن ہے۔ آئی سی سی کی جاری کردہ ٹی 20 رینکنگ میں  بیٹسمینوں کی فہرست میں نیوزی لینڈ کے جارح مزاج اوپنر کولن منرو کی دوسری اور آسٹریلیا کے ایرون فنچ کی تیسری پوزیشن ہے ۔ بنگلہ دیش کیخلاف ٹی 20 سیریز میں  شاندار پرفارمنس دکھانے پرویسٹ انڈیز کے ایون لیوئس نے رینکنگ میں لمبی چھلانگ  لگاتے ہوئے  چوتھی پوزیشن حاصل کر لی ۔ پاکستان کے اوپنر فخر  زمان  پانچویں پوزیشن پر براجمان ہیں۔ باؤلنگ میں افغانستان کےراشد خان  بدستور پہلے نمبر پر موجود  ہیں جبکہ پاکستان کے اسپنر  شاداب خان کا دوسرا نمبر ہے۔ فہیم اشرف اور عماد وسیم  بھی ٹاپ ٹین باؤلرز میں جگہ بنانے میں کامیاب ہو گئے ،  دونوں بالترتیب  آٹھویں اورنویں پوزیشن پرموجودہیں ۔