Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

ٹی 20رینکنگ، پاکستانی ٹیم پہلی پوزیشن پر براجمان

ٹی 20رینکنگ، پاکستانی ٹیم پہلی پوزیشن پر براجمان
February 25, 2018

دبئی ( 92 نیوز ) آئی سی سی نے نئی ٹی 20 رینکنگ جاری کر دی  ، ٹیم رینکنگ میں پاکستان 126 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر موجود  ہے ۔ بولرز میں افغانستان کے راشد خان پہلے نمبر پر آگئے جبکہ بلے بازوں میں بابراعظم تیسری پوزیشن پر براجمان ہیں ۔

بلے بازوں میں  نیوزی لینڈ کے کولن منرو پہلے  ، آسٹریلیا کے گلین میکسویل دوسرے نمبر پر ہیں ۔

بولرز کی فہرست میں نیوزی لینڈ کے اش سودھی دوسرے ،ویسٹ انڈیز کے سیموئل بدری تیسرے ،پاکستان کے عماد وسیم  چوتھے  نمبر پر ہیں ۔

آل راؤنڈرز  میں  آسٹریلیا کے گلین میکسویل پہلے ،بنگلہ دیش کے شکیب الحسن دوسرے ،افغانستان کے محمد نبی تیسرے نمبر پر موجود ہیں ۔