Sunday, September 25, 2022

ٹی 10 لیگ، بنگال ٹائیگرز نے کیرالا کنگز کو 8 وکٹوں سے شکست دیدی

ٹی 10 لیگ، بنگال ٹائیگرز نے کیرالا کنگز کو 8 وکٹوں سے شکست دیدی

شارجہ ( 92 نیوز ) ٹی 10 لیگ میں بنگال ٹائیگرز نے کیرالا کنگز کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی ۔
کیرالا کنگز نے پہلے کھیلتے ہوئے بنگال ٹائیگرز کو 87 رنز کا ہدف دے دیا۔ کیرالا کنگز نے مقررہ 10 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 86 رنز بنائے ۔
اوپنر فلچر نے 24 گیندوں پر 32 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے ۔
جواب میں کیرالا کنگز نے مقررہ ہدف 8 اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا ۔
کیرالا کنگز کے بلے باز والٹن 3 گیندوں پر بغیر کوئی رنز بنائے عامریامین کی گیند پر سرفراز احمد کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے ۔
پی آر سٹرلنگ نے 27 گیندوں پر 67 رنز بنا کر ایونٹ کی پہلی نصف سنچری داغ دی اور ناٹ آؤٹ رہے ۔
بلے باز مورگن 9 گیندوں پر 11 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ پولارڈ 9 گیندوں پر 11 اسکور بنا کر ناٹ آؤٹ رہے ۔
بنگال ٹائیگرز کی جانب سے وہاب ریاض دو اوورز میں 11 اسکور دے کر اور اکلوتی وکٹ حاصل کر کے کامیاب ترین باؤلر رہے ۔
پلنکیت دو اوورز میں 22 رنز دے کر مہنگے ترین باؤلر ثابت ہوئے ۔ سہیل تنویر نے دو اوورز میں 10.5 کی اوسط سے 21 رنز دیئے ۔
کیرالا کنگز کی جانب سے عامر یامین ایک اوور میں 4 اسکور کے عوض ایک وکٹ حاصل کر کے کامیاب ترین باؤلر رہے ۔ ایم ڈی لینج دو اورز میں 18 کی اوسط سے 38 اسکور دے کر مہنگے ترین باؤلر ثابت ہوئے ۔
محمد نوید نے دو اوورز میں 24 ، مجیب نے دو اوورز میں 15 رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کی ۔