Wednesday, October 5, 2022

ٹی 10 لیگ کا آغاز 14 دسمبر سے شارجہ میں ہوگا

ٹی 10 لیگ کا آغاز 14 دسمبر سے شارجہ میں ہوگا

لاہور ( 92 نیوز ) سنسنی اور ایکشن سے بھرپور ٹی ٹین لیگ کا آغاز 14 دسمبر سے شارجہ میں ہو گا ۔ پاکستان کا سب سے بڑا نیوز نیٹ ورک نائنٹی ٹو نیوز بھی کرکٹ کے فروغ کے لیے سب سے آگے ہے پہلے ایچ ڈی پلس نیوز چینل نے ٹی 10 لیگ میں پنجابی لیجنڈز کی ٹیم کا انتخاب کیا ۔
پاکستان کے کامیاب ترین کپتان مصباح الحق پنجابی لیجنڈز کے سپہ سالار ہوں گے ۔ اسکواڈ میں شامل دیگر کھلاڑیوں میں شعیب ملک، عبدالرزاق ، حسن علی ،کارلوس بریتھویٹ ، لیوک رونچی، کرس جارڈن ، عادل رشید ، دولت زدران ،فہیم اشرف ،عمرا کمل ،اسامہ میر ،غلام شبیر ،اور شریف اسد شامل ہیں ۔
گروپ اے بنگال ٹائیگرز، کیرالہ کنگز اور پنجابی لیجنڈز جبکہ گروپ بی مراٹھا عربین، پختونز اور کولمبو لائنز پر مشتمل ہے ۔
فائنل فور مرحلہ اور فیصلہ کن معرکہ 17 دسمبر کو کھیلا جائے گا ۔