Wednesday, October 5, 2022

ٹی 10 لیگ، پختونز نے مراٹھا اریبینز کو 25 رنز سے شکت دیدی

ٹی 10 لیگ، پختونز نے مراٹھا اریبینز کو 25 رنز سے شکت دیدی

شارجہ ( 92 نیوز ) ٹی 10 لیگ کی مختصر اور نئے فارمیٹ کے دوسرے میچ میں پختونز نے مراٹھا اربینز کو 25 رنز سے دھوک چٹا دی ۔
پختونز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 10 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 121 رنز بنائے ۔
فخر زمان 22 گیندوں پر 45 بنا کر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ ڈاؤسن نے 23 گیندوں پر 44 رنز بنائے ۔
کپتان شاہد خان آفریدی 6 گیندوں پر 10 سکور بنا کر رن آؤٹ ہو گئے جبکہ احمد شہزاد 5 اسکور پر ہی پویلین لوٹ گئے ۔ اوپنر بلے باز سمتھ پہلی گیند پر ہی عماد وسیم کے ہاتھوں چلتے بنے ۔
122 رنزکے ہدف کے تعاقب مراٹھا اریبینز نے بیٹنگ کی تو اس کی وکٹیں ٹک نہ پائیں اور کھلاڑی ایک کے بعد ایک پویلین کی جانب لوٹتے رہے ۔ اور تمام ٹیم 96 کے مجموعی اسکور پر 7 وکٹوں کے عوض 97 رنز ہی بنا پائی ۔ ایلکس ہیلز 26 گیندوں پر 57 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ 7 کھلاڑی ڈبل فگر میں بھی داخل نہ ہو سکے ۔
شاہد خان آفریدی ٹی 10 ایونٹ میں وکٹوں کی ہیٹ ٹرک کرنے والے پہلے باؤلر بن گئے ۔
پختونز کی جانب سے محمد عامر دو اوورز میں 13 رنز دے کر کامیاب ترین باؤلر رہے البتہ وہ کوئی وکٹ حاصل نہ کر سکے ۔ محمد سمیع ایک اوور میں 23 رنز دے کر مہنگے ترین باؤلر ثابت ہوئے ۔
ول جوئن نے دو اوورز میں 28 رنز دیئے ۔عماد وسیم نے دو اوورز میں دو وکٹوں کے عوض 20 وکٹیں حاصل کیں ۔ ظہور خان نے ایک اوور میں 10، ڈی جے براؤ نے 2 اوورز میں 23 رنز دیئے ۔