Monday, October 3, 2022

ٹی 10 لیگ ، کیرالا کنگز نے مراٹھا عریبینز کو 5 وکٹوں سے شکست دیدی

ٹی 10 لیگ ، کیرالا کنگز نے مراٹھا عریبینز کو 5 وکٹوں سے شکست دیدی

شارجہ ( 92 نیوز ) ٹی 10 لیگ کے سیمی فائنل مرحلے میں کیرالا کنگز نے مراٹھا عریبینز کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی ۔
کیرالا کنگز نے ٹاس جیتتے ہوئے مراٹھا عریبینز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ۔ میراٹھا عریبینز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 10 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 97 رنز بنائے ۔
ڈی جے براوؤ 19 گیندوں پر 27 رنز بنا کر سب سے نمایاں رہے ، عماد وسیم نے 8 گیندوں پر 18 جبکہ محمد سمیع نے 7 گیندوں پر 13 اسکور بنائے ۔
دیگرکوئی کھلاڑی ڈبل فگر میں داخل نہ ہو سکا ۔ کامران اکمل 9 ، الیکس ہیلز صفر ، ریلی روسو 5 ، روز وائیٹلی 6 ، رؤلوف وین ڈر 2 رنز بنائے کر آؤٹ ہوئے ۔
جواب میں کیرالا کنگز نے مطلوبہ ہدف 9.1 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا ۔
کیرالا کنگزکی جانب سے ایوئن مورگن 32 گیندوں پر 53 رنز بنا کر نمایاں رہے ۔ چیڈوک والٹن نے 5 گیندوں پر 16 ، پاؤل سٹرلنگ نے 12 گیندوں پر 17 رنز بنائے ۔
نائیکولا پوران چار گیندوں پر ایک رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ کیران پولارڈ اور شکیب الحسن بنا کوئی سکور بنائے پویلین لوٹ گئے ۔ روہن مصطفی نے ایک گیند پر چار سکور بنائے ۔
عماد وسیم ایک اوور میں 17 رنز دے کر مہنگے ترین باؤلر ثابت ہوئے جبکہ ڈی جے براوؤ دو اوورز میں 14رنز کے عوض ایک وکٹ حاصل کر کے کامیاب ترین باؤلر رہے ۔
محمد سمیع نے 2 اوورز میں ایک وکٹ حاصل کر کے 24 رنز ، محمد عامر نے 2 اوورز میں بنا کوئی وکٹ حاصل کئے 26 رنز دیئے ۔
ظہور خان نے دو اوورز میں ایک وکٹ دے کر 14 رنز دیئے ۔
رئیون ڈیئر ماروے نے صرف ایک گیند پھینکی اور چار رنز دیئے ۔