Friday, September 30, 2022

ٹی 10 لیگ تیز رفتار کرکٹ فارمیٹ اور اچھی تفریح ہے ، وقار یونس

ٹی 10 لیگ تیز رفتار کرکٹ فارمیٹ اور اچھی تفریح ہے ، وقار یونس

لاہور ( 92 نیوز ) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ وقار یونس بھی ٹی10 لیگ کے مداح نکلے ۔ انہوں نے کہا کہ نیا تیز رفتار کرکٹ فارمیٹ اچھی تفریح ہے ۔ دورۂ نیوزی لینڈ پاکستان کے لیے اتنا آسان بھی نہیں ہو گا ۔ نیوزی لینڈرز اپنے ہوم گراؤنڈ پر ہمیشہ مشکل حریف ثابت ہوتے ہیں۔
سابق قومی کرکٹ ہیڈ کوچ وقار یونس نے قومی انڈر 16 کرکٹ چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی ۔ قذافی سٹیڈیم فائنل کھیلنے والی لاہور ریجن اور کراچی کی ٹیموں سے اُن کا تعارف کرایا گیا ۔ اس موقع پر بات کرتے ہوئے وقار یونس نے کہا کہ نیوزی لینڈ میں پاکستان کو ٹف ٹائم کے لیے تیار رہنا چاہیے۔
وقار یونس نے پہلے ٹی 10 ایونٹ کو بھی دلچسپ اور اچھی انٹرٹینمنٹ قرار دیا ۔
سابق کپتان وقار یونس نے جونیئر کھلاڑیوں سے ملاقات میں تلقین کی کہ وہ اپنے مستقبل کے اہداف حاصل کرنے کے لئے سخت محنت کریں۔