Wednesday, November 29, 2023

ٹی 10 لیگ ،پختونز نے بنگال ٹائیگرز کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی

ٹی 10 لیگ ،پختونز نے بنگال ٹائیگرز کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی
December 16, 2017

شارجہ ( 92 نیوز ) ٹی 10 لیگ پلے آف مرحلے کے آغاز میں پختونز نے بنگال ٹائیگرز کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی ۔
بنگال ٹائیگرز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 10 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 126 رنز بنائے ۔
جواب میں پختونز نے مقررہ ہدف 4وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا اور بنگال ٹائیگرز کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی
بنگال ٹائیگرز کی جانب سے ڈیوڈ ملر نے 26 گیندوں پر قیمتی 68 رنز بنا کر اپنی ٹیم کو یقینی شکست سے نکال کر دفاعی پوزیشن پر کھڑا کر دیا ۔ البتہ انکے علاوہ اور کوئی کھلاڑی خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکا ۔
ڈلپورٹ 9 گیندوں پر 9 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے جبکہ چارلس نے 12 گیندوں پر 28 رنز اسکور کئے ۔
ڈیرن براؤو نے 14 گیندوں پر 19 اسکور بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے ۔
پختونز کی جانب سے دراز قد محمد عرفان دو اوورز میں 38 رنز دے کر 18 کی اوسط سے مہنگے ترین باؤلر ثابت ہوئے ۔ جبکہ لائم ڈاؤسن ایک اوور میں ایک رنز دے کر کامیاب ترین باؤلر رہے ۔
جواب میں پختونز نے مقررہ ہدف 4وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا ۔ تیمیم اقبال 10 گیندوں پر 8 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے ۔ احمد شہزاد نے 17 گیندوں پر 38 رنز بنا کر ٹیم کی پوزیشن مستحکم کر دی ۔
شاہد آفریدی نے فقط 10 گیندوں پر قیمتی 23 رنز بنا کر ٹیم کی پوزیشن مستحکم کی ۔ فخر زمان نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے صرف 11 گیندوں پر 31 رنز بنا کر ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا جبکہ لائم ڈاؤسن نے 5 گیندوں ایک چوکے اور دو چھکوں کی مدد سے 19 رنز بنا کر ٹیم کو فتح سے ہمکنار کردیا ۔