Monday, October 3, 2022

ٹی ٹین لیگ میں پنجابی لیجنڈز کے آل راؤنڈر شعیب ملک کا بلا چل گیا

ٹی ٹین لیگ میں پنجابی لیجنڈز کے آل راؤنڈر شعیب ملک کا بلا چل گیا

شارجہ (92 نیوز) ٹی ٹین لیگ میں کیرالا کنگز کیخلاف پنجابی لیجنڈز کی شاندارانٹری ،شعیب ملک نے جارحانہ اننگز سے شائقین کے دل جیت لیے۔

اسٹار بلے باز نے صرف 25 گیندوں پر 60 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی ،شہرہ آفاق کرکٹر نے گراؤنڈٖ کے چاروں اطراف شاندار اسٹروکس کھیلے۔

معروف بیٹسمین کی اننگز میں  چار چھکے اور 6 چوکے بھی شامل تھے۔

شعیب ملک کی عمدہ کارکردگی کی بدولت پنجابی لیجنڈز نے ایونٹ میں پہلی کامیابی سمیٹی ،زبردست پرفارمنس دکھانے پر شعیب ملک مین آف دی میچ کا ایوارڈ بھی لے اڑے۔