Tuesday, December 7, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ : بنگلہ دیش نے جیتا ہوا میچ بھارت کی جھولی میں ڈال دیا

ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ : بنگلہ دیش نے جیتا ہوا میچ بھارت کی جھولی میں ڈال دیا
March 23, 2016
لاہور (ویب ڈیسک) بنگلہ دیش سنسنی خیز مقابلے کے بعد ہدف کے قریب پہنچ کر ہمت ہار بیٹھا۔ بھارت کے 146 رنز کے تعاقب میں بنگلہ دیش نے 146 رنز بنائے۔ تفصیلات کے مطابق ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ کے سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں۔ آج بھارت نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ بیس اوورز میں 146 رنز بنائے۔ بھارت کی جانب سے روہت شرما 18‘ شیکھر دھاون 23‘ ویرات کوہلی 24‘ سریش رائنا 30‘ پانڈیا 15‘ یووراج سنگھ 3‘جدیجا 12‘ مہندر سنگھ دھونی نے 13 رنز بنائے۔ بنگلہ دیش باﺅلرز الامین الحسین اور مستفیض الرحمن نے دو‘ دو جبکہ شوواگاٹا‘ شکیب الحسن اور محمد اللہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ بنگلہ دیش نے 146 رنز کا تعاقب کا آغاز پراعتماد طریقے سے کیا۔ تمیم اقبال 35‘ شبیر رحمان 26‘ شکیب الحسن 22‘ محمداللہ 18‘ سومیا سرکاری 21 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ بھارتی باﺅلرز اشوین‘ جدیجا اور پانڈیا نے دو‘ دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ اشیش نہرا اور سریش رائنا کے حصے میں ایک‘ ایک وکٹ آئی۔