Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ اور ایشیا کپ کیلئے قومی ٹیم کا اعلان‘ سیلفی کنگ ڈراپ

ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ اور ایشیا کپ کیلئے قومی ٹیم کا اعلان‘ سیلفی کنگ ڈراپ
February 10, 2016
کراچی (92نیوز) پی سی بی نے ایشیا کپ اور ٹی 20 ورلڈکپ کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی نے ایشیا کپ اور ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان کر دیا۔ ذرائع کے مطابق بوم بوم آفریدی کو ٹیم کی قیادت سونپی گئی ہے جبکہ محمد حفیظ‘ شعیب ملک‘ عمراکمل‘ سرفراز احمد‘ بابر اعظم‘ افتخار احمد‘ حماد وسیم‘ انور علی‘ محمد عرفان‘ وہاب ریاض‘ محمد عامر‘ محمد نواز‘ خرم منظور اور رومان رئیس کو ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔ دوسری جانب احمد شہزاد سلیکشن کمیٹی کا اعتماد حاصل کرنے میں ناکامی کے بعد دونوں فارمیٹ میں اپنی جگہ بنانے میں ناکام ہو گئے ہیں۔ ایشیا کپ کا میلہ بنگلہ دیش جبکہ ٹی ٹوینٹی کا میلہ بھارت میں سجے گا۔