Friday, September 30, 2022

ٹی ٹوینٹی سیریز : انگلینڈ پاکستان کیخلاف وائٹ واش کے چکر میں پڑ گیا

ٹی ٹوینٹی سیریز : انگلینڈ پاکستان کیخلاف وائٹ واش کے چکر میں پڑ گیا
لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان ٹی ٹوینٹی سیریز کا آخری میچ آج شارجہ میں کھیلا جائے گا۔ انگلینڈ وائٹ واش کرنے کی جبکہ پاکستان ہار کا مارجن کم کرنے کی کوشش کرے گا۔ تفصیلات کے مطابق اس سے پہلے کھیلے گئے دو ٹی ٹو ینٹی میچوں میں انگلینڈ پاکستان کو شکست سے دوچار کرتے ہوئے ٹی ٹوینٹی سیریز پہلے ہی اپنے نام کر چکا ہے۔ پہلا ٹی ٹوینٹی میچ یکطرفہ رہا تاہم دوسرا میچ سنسنی خیز تھا تاہم انگلینڈ تیسرا ٹی ٹوینٹی میچ جیت کر کلین سویپ کرنے اورپاکستان یہ میچ جیت کر ہار کا مارجن کم کرنے کی کوشش کرے گا۔ تیسرے ٹی ٹوینٹی میچ کے لئے دونوں ٹیمیں شارجہ پہنچ چکی ہیں۔ دونوں ٹی ٹوینٹی میچوں میں انگلینڈ کی جانب سے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے جیمز وینس کا کہنا ہے کہ انگلینڈ تیسرے میچ میں بھی پاکستان کو شکست دینے کی بھرپور کوشش کرے گا۔