Friday, October 22, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ٹی ٹونٹی میچز کیلئے پاکستانی سکواڈ کا اعلان، شاہد آفریدی کپتان، شعیب ملک، عمراکمل اور محمد سمیع کی واپسی، سعید اجمل ڈراپ

ٹی ٹونٹی میچز کیلئے پاکستانی سکواڈ کا اعلان، شاہد آفریدی کپتان، شعیب ملک، عمراکمل اور محمد سمیع کی واپسی، سعید اجمل ڈراپ
May 19, 2015
لاہور (92نیوز) زمبابوے کیخلاف دوٹی ٹونٹی میچزکےلئے پاکستانی سکواڈکا اعلان کردیا گیا، قومی کرکٹ ٹیم کی قیادت شاہد آفریدی کریں گے۔ پاکستان اور زمبابوے کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی میچ 22مئی کو قذافی سٹیڈیم میں کھیلا جائےگا۔ ٹیم میں شعیب ملک، عمراکمل اور محمدسمیع کی واپسی ہوئی ہے۔ باقی کھلاڑیوں میں محمدحفیظ، احمدشہزاد، انورعلی، محمدرضوان، نعمان انور، حماد اعظم، بلاول بھٹی اوروہاب ریاض شامل ہیں، سرفرازاحمد وکٹ کیپنگ کے فرائض سرانجام دیں گے۔ محمدعرفان، سعیداجمل اور جنیدخان کوٹیم سے ڈرا پ کردیا گیا ہے۔ ٹیم میں نعمان انور، محمد رضوان، حماد اعظم، عماد وسیم اور مختار احمد جیسے نوجوان کھلاڑیوں کو بھی جگہ دی گئی ہے۔ سٹار آف سپنر سعید اجمل کو ڈراپ کر دیا گیا ہے۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔