Saturday, July 27, 2024

ٹی ٹوئنٹی کپ کیلئے کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ کے بعد ٹیموں کے کپتان بھی مقررکردیئے گئے

ٹی ٹوئنٹی کپ کیلئے کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ کے بعد ٹیموں کے کپتان بھی مقررکردیئے گئے
July 29, 2016
  لاہور(92نیوز)پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹی ٹوئنٹی کپ کے لیے ڈرافٹنگ مکمل کرتے ہوئے تمام ٹیموں کے کپتان مقرر کر دئیے گئے ۔ تفصیلات کےمطابق پی سی بی کی ٹی ٹوئنٹی کپ کے لیے ڈارفٹنگ مکمل ہونے کے بعد ٹیموں کے کپتان بھی مقرر کر دیئے گئے ہیں ۔  احمد شہزاد لاہور بلیوز کے کپتان مقرر ہو گئے۔ کامران اکمل کو لاہور وائٹس کا  کپتان مقرر جبکہ کراچی بلیوز کے کپتان خالد لطیف ہوں گے۔ کراچی وائٹس کے لیے اکبر رحمان کپتانی کے فرائض سرانجام دیں گے۔ اسلام آباد کی کپتانی کا تاج عمرگل کے سر سج گیا۔ پنڈی ریجن میں سہیل تنویر کپتانی کے فرائض سرانجام دیں گے جبکہ پشاور کی ٹیم کے لیے رفعت اللہ مہمند، فاٹا کے لیے فوادخان کپتان ہوں گے۔