Sunday, October 2, 2022

ٹی ٹوئنٹی ٹرائی سیریز ، زمبابوے کی ٹیم آسٹریلیا کے مد مقابل ہو گی

ٹی ٹوئنٹی ٹرائی سیریز ، زمبابوے کی ٹیم آسٹریلیا کے مد مقابل ہو گی
ہرارے (92 نیوز) زمبابوے میں جاری ٹرائی سیریز کا آخری میچ آج ہو گا ۔ زمبابوے کی ٹیم آسٹریلیا کے مد مقابل ہو گی۔ ٹی ٹوئنٹی ٹرائی سیریز میں زمبابوے اور آسٹریلیا کی ٹیمیں آج میدان میں اتریں گی ۔ میزبان  ٹیم پہلے ہی فائنل کی دوڑ سے باہر ہو چکی ہے ۔ ایونٹ کا فائنل 8 جولائی کو کھیلا جائے گا ۔ گرین شرٹس اور کینگروز  ٹائٹل جیتنے کی جنگ لڑیں گے ۔ پاکستان کی ٹیم نے اب تک تین میچز کھیلے جن میں دو میں میدان مارا جب کہ ایک میں شکست کا مزہ چکھنا پڑا۔