Thursday, December 9, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، سری لنکا کا جنوبی افریقہ کو جیت کیلئے 143 رنز کا ہدف

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، سری لنکا کا جنوبی افریقہ کو جیت کیلئے 143 رنز کا ہدف
October 30, 2021 --- ویب ڈیسک

شارجہ (92 نیوز) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں گروپ اے کے میچ میں سری لنکا نے جنوبی افریقہ کو جیت کے لیے 143 رنز کا ہدف دے دیا۔

جنوبی افریقی کپتان نے ٹاس جیت کر سری لنکا کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی۔ سری لنکا  کی ٹیم مقررہ اوورز میں 142رنز بنا کر  آؤٹ ہو گئی۔

سری لنکا کی طرف سے نیسکانا 72 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے، اسالنکا 21، پریرا 7، فرنیندو 3 رنز بنا کر آؤٹ ہو ئے۔

جنوبی افریقہ کی طرف سے تبریز شمسی اور پریٹورئیس نے 3، 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔