Saturday, December 4, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: آج افغانستان اور نمیبیا، بھارت اور نیوزی لینڈ کا مقابلہ ہوگا

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: آج افغانستان اور نمیبیا، بھارت اور نیوزی لینڈ کا مقابلہ ہوگا
October 31, 2021 --- ویب ڈیسک

دبئی (92 نیوز) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں آج بھی دو میچ کھیلے جائیں گے، پہلے میچ میں افغانستان اور نمیبیا کا مقابلہ ہوگا جبکہ دوسرا اہم میچ بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔

پہلا میچ دوپہر 3 بجے ابوظہبی میں افغانستان اور نمیبیا کے درمیان کھیلا جائے گا۔ میگا ایونٹ میں بھارت اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان اہم میچ دبئی میں کھیلا جائے گا۔ یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے شروع ہوگا۔

کیوی فاسٹ باؤلر ٹرینٹ بولٹ کہتے ہیں کہ وہ شاہین شاہ آفریدی کی طرح بھارتی اوپنر روہت شرما کی وکٹ حاصل کرنا چاہتے ہیں۔

دوسری جانب افغانستان کرکٹ ٹیم کے سینئر کھلاڑی اصغر افغان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2021 کے دوران ہی ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔ وہ آج اپنا آخری میچ نمیبیا کے خلاف کھیلیں گے۔ افغان کرکٹ بورڈ کا کہا ہے ان کے فیصلے کا خیرمقدم اور احترام کرتے ہیں۔