ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اسکواڈ میں شامل تمام کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ منفی آ گئے
لاہور (92 نیوز) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اسکواڈ میں شامل تمام کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ منفی آ گئے۔
کھلاڑی لاہور میں نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر میں کل سے پریکٹس کریں گے ۔ قومی اسکواڈ 15 اکتوبر کو متحدہ عرب امارات روانہ ہو گا۔
ورلڈ کپ کا آغاز سترہ اکتوبر سے ہو گا۔ پاکستان اپنا پہلا میچ 24 اکتوبر کو روایتی حریف بھارت کے خلاف کھیلے گا۔