Saturday, December 3, 2022

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2016 کے لئے وینیوز کا اعلان

 ٹی ٹوئنٹی  ورلڈکپ 2016 کے لئے وینیوز کا اعلان
نئی دہلی(سپورٹس ڈیسک)بھارتی کرکٹ بورڈ نے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی دو ہزار سولہ کے لئے وینیوز کا اعلان کر دیا، ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کا میگا ایونٹ گیارہ مارچ سے تین اپریل تک بھارت میں ہو گا۔ تفصیلات کے مطابق چھٹے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں دنیا کی سولہ بہترین ٹیموں کے درمیان میچز کھیلے جائیں گے، یہ میچ کولکتہ، بنگلور، چنائی، دھرم شالہ، موہالی، ممبئی، ناگپور اور نئی دہلی میں ہوں گے، کولکتہ کا ایڈن گارڈنز اسٹیڈیم فائنل کی میزبانی کرے گا، ٹورنامنٹ میں آئی سی سی کی دس فل ممبر ٹیموں کے علاوہ چھے کوالیفائننگ ٹیمیں شریک ہوں گی، ان دنوں آئرلینڈ اور اسکاٹ لینڈ میں چودہ ایسوسی ایٹ ٹیموں کے درمیان کوالیفائنگ راؤنڈ کھیلا جا رہا ہے۔