Friday, December 3, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل میں آج نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا آمنے سامنے ہوں گے

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل میں آج نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا آمنے سامنے ہوں گے
November 14, 2021 --- ویب ڈیسک

دبئی (92 نیوز) ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل میں آج نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا آمنے سامنے ہوں گے۔ دونوں ٹیمیں آج شام سات بجے دبئی میں ان ایکشن ہوں گی۔

دوسری بار ٹی  ٹوئنٹی  ورلڈ کپ کے فائنل میں جگہ بنانے والی آسٹریلین ٹیم پہلی بار ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا ٹائٹل اپنے نام کرنے کے لیے  پر عزم ہے۔ آسٹریلیا نے سیمی فائنل میں پہلے مرحلے کی ناقابل شکست ٹیم پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی۔

دوسری جانب ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں پہلی بار جگہ بنانے والی نیوزی لینڈ کے حوصلے بھی  بلند ہیں اور آسٹریلین ٹیم کو شکست دے کر پہلی بار ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتنے کے لیے پر امید ہے۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم نے سیمی فائنل میں انگلینڈ کو 5 وکٹوں سے ہرا کر فائنل معرکے میں جگہ بنائی ہے۔