Thursday, December 9, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ، نمیبیا نے اسکاٹ لینڈ کو چار وکٹوں سے ہرا دیا

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ، نمیبیا نے اسکاٹ لینڈ کو چار وکٹوں سے ہرا دیا
October 28, 2021 --- ویب ڈیسک

دبئی (92 نیوز) ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے دوسری میچ میں نمیبیا نے اسکاٹ لینڈ کو چار وکٹوں سے ہرا دیا۔

نمیبیا نے ایک سو دس رنز کا ہدف آخری اوور میں 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔

نمیبیا نے ٹاس جیت کر اسکاٹ لینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ اسکاٹ لینڈ نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 109 رنز بنائے۔ لیسک 44 اور کرس گریوز 25 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔ نمیبیا کی طرف سے روبن ٹرومپلمین نے 3 اور جین فریلنک نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

نمیبیا کی جانب سے جے جے سمٹ 32 اور کریگ ولیئمز 23 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔