Sunday, December 5, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ، انگلینڈ نے بنگلہ دیش کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ، انگلینڈ نے بنگلہ دیش کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی
October 28, 2021 --- ویب ڈیسک

دبئی (92 نیوز) ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے میچ میں انگلینڈ نے بنگلہ دیش کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔

انگلینڈ نے 125 رنز کا ہدف 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ انگلینڈ کی طرف سے جیسن رائے 61 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

بنگلہ دیش نے نو وکٹوں کے نقصان پر 124 رنز بنائے تھے۔ بنگلہ دیش کی طرف سے مشفق الرحیم 29، محمود اللہ 19 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے تھے ۔ نورالحسن 16، مہدی حسن 11 رنز بنا سکے تھے۔ لٹن داس نو ، محمد نعیم 5، شکیب الحسن چار رنز بنا کر آؤٹ ہوئے تھے۔ نسوم احمد 19 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے تھے۔

انگلینڈ کی طرف سے ملز نے تین ،معین علی اور لیام لیونگ استون نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا۔ ووکس ایک شکار کر سکے۔