ٹی وی ڈرامےعینک والا جن سے شہرت پانے والے اداکارمنا لاہوری انتقال کر گئے
لاہور (92 نیوز) بچوں کے پسندیدہ ڈرامہ عینک والا جن کی بل بتوڑی کے بعد زکوٹا جن بھی اللہ کو پیارے ہو گئے ۔
منا لاہوری کی عمر 68 برس تھی اور وہ میو ہسپتال لاہور میں زیر علاج تھے ۔
منا لاہوری کا اصل نام مطلوب الرحمان تھا اور گذشتہ کئی برسوں سے فالج کے مرض میں مبتلا تھے ۔
انہیں اپنے ایک ڈائیلاگ مجھے کام بتاؤ، میں کیا کروں، میں کس کو کھاؤں سے شہرت ملی، جو زبان زدِ عام ہوا ۔
منا لاہور ٹی وی کے علاوہ تھیٹر میں بھی اداکاری کے جوہر دکھاتے رہے تھے تاہم بیماری کے باعث وہ کئی برس سے گھر تک محدود تھے ۔
فالج کا حملہ ان پرگوجرانوالہ میں سٹیج ڈرامے کے دوران ہوا تھا، جس کے بعد وہ بولنے سے بھی قاصر ہو گئے تھے۔
منا لاہوری نے اپنے پیچھے 6 بچے اور بیوہ سوگوار چھوڑے ہیں ۔